پڈعیدن کے قریب بے روز گار باپ نے نومولودبچی کو زندہ دفن کردیا

176

نواب شاہ۔ 08 جولائی (اے پی پی):نواب شاہ کے علاقے پڈعیدن کے گائوں میں غربت سے مجبور ہو کر باپ نے نومو لود بچی کو زندہ دفن کر دیا۔پولیس نے ملزم باپ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔

پولیس کے مطابق پڈعیدن کے قریب گاوں لونگ راجپر میں باپ کی جانب سے اپنی معصوم بچی کو زندہ دفنانے والے معاملے کا ایس ایس پی نوشہروفیروز کیپٹن (ر) صدام حسین نے نوٹس لئے جانے کے بعد واقعے کا سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ درج کرتے ہوئے کنڈیارو پولیس نے کامیاب کاروائی کرکے مرکزی ملزم طیب عرف مچھر راجپر کو گرفتار کرلیا ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے یہ ق بیح فعل بچی کے علاج کے پیسے نہ ہونے کی بنا پر کیا تھا ۔

گرفتار ملزم نے پولیس کے سامنے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ کچھ روز قبل میری بیٹی پیدا ہوئی تاہم وہ بیمار تھی اور غریب ہونے کے باعث اپنی بیٹی کا علاج نہیں کروا سکا، میں نے بچی کو فروخت کرنے کی بھی کوشش کی لیکن کسی نے نہیں خریدا ۔ بعدازاں میں نے تنگ آکر اپنی معصوم 15 روزہ بیٹی کو زندہ دفنانے کا جرم کیا۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم طیب عرف مچھر راجپر سے مزید انویسٹی گیشن کی جا رہی ہے۔