اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے سربراہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھارت کی ویڈیو شئیر کر کے عوام کو خبردار کیا ہے ۔اپنے ٹویٹ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کے حالات سے کچھ سیکھیں، یہ حالات پاکستان میں بھی ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایک دن میں کرونا کے 3 لاکھ 45ہزار کیس سامنے آئے۔ بھارت میں ایک دن میں 2621 اموات ہوئی ہیں۔ اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو ایسی ہی صورت حال پاکستان میں بھی ہو سکتی ہے۔ اپنے اور اپنے پیاروں کیلئے احتیاط کریں۔