29.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںپکار 15 کی کال پر مظفرگڑھ پولیس کا فوری رسپانس ، تین...

پکار 15 کی کال پر مظفرگڑھ پولیس کا فوری رسپانس ، تین دن کے بھوکے بچوں کو راشن فراہم کر دیا

- Advertisement -

مظفرگڑہ 13 ستمبر (اے پی پی):مظفرگڑھ پولیس تھانہ سٹی نے تین دن سے بھوکے بچوں کو راشن فراہم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پکار 15 پر رقیہ بی بی نے کال کی کہ اس کے بچے تین دن سے بھوکے ہیں ، راشن نہیں ہے ۔

ڈی پی او مظفرگڑہ سید حسنین حیدر نے فورا نوٹس لیتے ہوئے ایس آئی غلام اکبر تھانہ سٹی کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی جس نے ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کے حکم پر غریب گھرانے کو وافر مقدار میں راشن فراہم کیا ہے۔

- Advertisement -

ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر نے کہا کہ مظفرگڑھ پولیس نہ صرف لوگوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کر رہی ہے بلکہ خدمت کے جذبے سے بھی سرشار ہے۔ مصیبت کی ہر گھڑی میں پولیس شہریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390156

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں