اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) مئی2018ءکے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 26.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مئی 2018ءکے دوران پھلوں کی برآمدات 19.7 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں نئی 2017ءکے دوران پھلوں کی ملکی برآمدات کا حجم 15.6 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔