پھلوں کی ملکی برآمدات میں 6.37 فیصد اضافہ

121
Research Information Unit
Research Information Unit

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے ابتدائی 10 ماہ میں جولائی تا اپریل کے دوران پھلوں کی ملکی برآمدات میں 6.37 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات 380.9 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران پھلوں کی برآمدات سے 358.1 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 10 مہینوں کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 22.8 ملین ڈالر یعنی 6.37 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔