اوکاڑہ۔ 05 ستمبر (اے پی پی):نظامت اعلیٰ زرعی اطلاعات پنجاب کے مطابق پھل کی مکھیاں پھلوں اور سبزیوں کو نقصان پہنچاتی ہیں جس کی وجہ سے پیداوار میں 90فیصدتک کمی ہو جاتی ہے۔ صوبہ پنجاب میں پھل کی مکھی کی چار اقسام پائی جاتی ہیں اوریئنٹل پھل کی مکھی،آڑو کی مکھی،خربوزہ کی مکھی اوربیر کی مکھی۔تمام مکھیوں کا دوران زندگی تقریبا ایک جیسا ہوتا ہے۔مارچ سے لے کر نومبر تک ان کی تعدادزیادہ ہوتی ہے۔مادہ مکھی پھل کے چھلکے میں انڈے دینے والی سوئی چبھو کر بھورے سفید رنگ کے انڈے دیتی ہے۔
کچھ دنوں کے بعد ان انڈوں میں سے سفید اور لمبوتری سنڈیاں نکل آتی ہیں جوگودے میں داخل ہو کر اسے کھاتی ہیں۔جب یہ سنڈیاں پورے قد کی ہو جاتی ہیں تو پھل کے چھلکے میں سوراخ کر کے با ہر نکل آتی ہیں اور زمین پر گر جاتی ہیں بعدازاں یہ سنڈیاں زمین میں داخل ہو کر کو یا کی شکل میں تبدیل ہو جا تی ہیں۔ کو یا سے پر دار مکھیاں نکل کر زمین سے با ہر آجاتی ہیں اور اس طرح اس کیڑے کی افزائش نسل جاری رہتی ہے اوریئنٹل مکھی آم، سنگترہ، مالٹا، گریپ فروٹ، چکوترہ،لیموں، سیب، خوبانی، انار، کیلا، آلوبخارا، جاپانی پھل اورامرودکو نقصا ن پہنچا تی ہے۔
مادہ مکھی4سے 31 تک انڈے دیتی ہے ان انڈوں میں سے موسم گر ما میں 2سے 4 دن اور موسم سرما میں 4 سے8 دن میں بچے نکل آتے ہیں جو کہ گر میوں میں 5سے19اور سردیوں میں 9سے 20دن میں کویا کی شکل اختیار کر لیتے ہیں ان کویوں میں سے گر میوں میں 2سے4 دن اور سردیوں میں 12سے30 دن میں پر دار مکھیاں نکل آتی ہیں۔آڑو کی مکھی آڑو،آم،امرود،آلو بخا را،شہتو ت،انار،بیر، کنو،سنگترہ،مالٹا اورچکوترہ کے پھل کو زیا دہ نقصا ن پہنچا تی ہے۔
مادہ مکھی 44سے55 تک انڈے دیتی ہے جن میں سے گرمیوں میں 7 اور سردیوں میں 8 سے 9دن میں بچے نکل آتے ہیں جوکہ گرمیوں میں 7دن اور سردیوں میں 13 سے 22دن میں کویا کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔کویوں سے گر میوں میں 8دن میں اور سردیوں میں 20 سے 44دن میں پر دار مکھیا ں نکل آتی ہیں۔ خربوزہ کی مکھی خربوزہ، ککڑی، تر بوز،پیٹھا کدو، کھیرا، کریلا اور انجیر کے پھل پر بھی حملہ کر تی ہے۔
مادہ مکھی 54سے 83 تک انڈے دیتی ہے۔ جن میں سے گرمیوں میں 6سے 12 اور سر دیوں میں 6سے 11دن میں بچے نکل آتے ہیں اوریہ بچے گرمیوں میں 6 سے 12 اور سردیوں میں 15سے 28 دن میں کوئے کی شکل اختیا ر کر لیتے ہیں۔ کویوں میں سے گر میوں میں 7سے 11دن اور سردیوں میں 27 سے52 دن میں پر دار مکھیاں نکل آتی ہیں۔پردار مکھیاں 27 سے 52 دن تک زندہ رہتی ہیں۔