35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومزرعی خبریںپھولوں کے باغبانوں کوگلائل،گلیڈی اولس،گل للی،گل داؤدی،سٹیٹس،گیندا، سٹاک، لیلیم،میر ی گولڈ کاشت...

پھولوں کے باغبانوں کوگلائل،گلیڈی اولس،گل للی،گل داؤدی،سٹیٹس،گیندا، سٹاک، لیلیم،میر ی گولڈ کاشت کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):پھولوں کے باغبانوں کو موسم سرما میں زیادہ سے زیادہ رقبہ پرگلائل،گلیڈی اولس،گل للی،گل داؤدی،سٹیٹس،گیندا، سٹاک، لیلیم،میر ی گولڈ اور گلاب کاشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انسٹیٹیوٹ آف ہارٹیکلچر سائنسز زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ پنجاب میں موسم سرما کے دوران موسم گرما کی نسبت موسم معتدل اور خوشگوار ہوتا ہے لہٰذا موسم سرما میں تراشیدہ و آرائشی پھولوں کی مانگ میں زبر دست اضافہ ہو جاتا ہے اس لئے باغبان مذکورہ اقسام کے خوبصورت و رنگ برنگ اور دلکش پھول کاشت کر کے بھاری منافع کما سکتے ہیں۔

پنجاب کے موسمی حالات کے باعث موسم سرما کے دوران زیادہ رقبہ پر پھول کاشت کئے جاتے ہیں جبکہ پھولوں کی بڑی منڈیاں سگیاں لاہور،پتو کی،لہلن ہٹار،ٹبہ سلطان پور،گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں ہیں جہاں سے پاکستان کے تمام چھوٹے و بڑے شہروں کو پھولوں کی ترسیل کی جاتی ہے لیکن پنجاب کے تقریباً تمام اضلاع پھولوں کی کاشت کیلئے موزوں ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں زیادہ تر گلاب کی مختلف اقسام ہی کاشت کی جاتی ہیں لیکن گرو جن، ہائبرڈ گلاب کی قسم کارڈینل اور سینٹی فولیا کو ہی زیادہ رقبہ پر کاشت کیا جاتا ہے جن کی سالانہ پیداوار 250سے 270من فی ایکڑ تک ہے۔ اس سلسلہ میں مزید رہنمائی کےلئے محکمہ زراعت یا ماہرین ہارٹیکلچر کی خدمات سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=514320

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں