اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا ہےکہ پھیلتے کورونا وائرس کے باعث زندگی ،روزگار بچانے کے فوری اقدام کرنےہوں گے،این سی او سی نے پھر تمام عوامی اجتماعات پر پابندی کی تجویز دی ہے۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ این سی او سی نے پھر تمام عوامی اجتماعات پر پابندی کی تجویز دی ہے ، پھیلتے وائرس کے باعث زندگی ،روزگار بچانے کے فوری اقدام کرنےہوں گے۔انہوں نے کہا کہ این سی او سی میں فیصلے پرعمل اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث تاخیرکاشکارہے، فیصلے پرعمل کےلیےاین سی سی میں اتفاق رائےکی ضرورت ہے۔