اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن 11دسمبر کو منایا جائے گا۔ رواں سال اس دن کا موضوع ’’پہاڑی ماحولیاتی نظام کی بحالی‘‘ ہے۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد پہاڑوں کی اہمیت اور ان کے لوگوں کے طرز زندگی کو اجاگر کرنا ہے۔
اس موقع پر مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں، این جی اوز وغیرہ کے زیر اہتمام واکس، خصوصی سیمینارز، کانفرنسز، ورکشاپس اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیاجائے گااور پہاڑوں کی اہمیت و افادیت سمیت دیگر متعلقہ امور پر اظہار خیال کیا جائے گا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2002 میں 11 دسمبر کو ’’انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے‘‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔پہاڑ دنیا بھر کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،پہاڑ اپنی جمالیات سے ہٹ کر ہمارے سیارے کی فلاح و بہبود میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں،عالمی ماحولیاتی نظام، آب و ہوا اور کمیونٹیز کو متاثر کرتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=416959