پہلا آل کراچی سید نواب شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ
کراچی ۔ 17 مئی (اے پی پی) اُسامہ سپورٹس فٹ بال کلب اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ کورنگی اور بلدیہ کورنگی کے تعاون سے پنجاب گراﺅنڈ شاہ فیصل کالونی پر جاری پہلا آل کراچی سید نواب شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں اے ون اسٹار نے مد مقابل مضبوط حریف نیشنل فائٹر کو پنالٹی ککس پر 5-4 سے شکست دے دی۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق دوران کھیل مقابلہ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔