اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر کی زیر صدارت احساس ون ونڈو اقدام کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ احساس کے چار ذیلی اداروں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ون ونڈو کے ذریعے ایک ہی چھت تلے احساس کی تمام معلومات و سہولیات میسر ہونگی، ون ونڈو پر تیزی سے کام جاری ہے۔ پہلا احساس سینٹر اسلام آباد میں مارچ کے آخر میں کھول دیا جائے گا