پہلا سربراہ ہے جس کے بیان کی تردید اُس کی اپنی جماعت کا آفیشل اکاؤنٹ کر رہا ہے کہ "جو عمران نے کہا وہ عمران نے نہیں کہا”، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ٹویٹ

74
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پہلا سربراہ ہے جس کے بیان کی تردید اُس کی اپنی جماعت کا آفیشل اکاؤنٹ کر رہا ہے کہ "جو عمران نے کہا وہ عمران نے نہیں کہا”، عوام کے ذہنوں کے ساتھ اور نہ کھیلو قوم کے منہ پر جھوٹ نہ بولو، اسی لئے فراڈیے کو کالا کنستر منہ پہ چڑھانا پڑتا ہے. مجرم ہو مجرم ہی رہو گے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ تم نےسماج ،اخلاق،سیاست ،معیشت تہس نہس کی، ذہنوں میں زہر گھولا، دلوں میں نفرت بھری، سیاست کو کو گندا، ملک کو مفلوج کیا۔انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بے شرم تم نے باجوہ کے کہنے پہ اسمبلیاں کیوں توڑیں؟ اقتدار کی خاطر پنجاب اور پختونخواہ کے عوام کی تو ہین، نمائندوں کی تضحیک کی، ان کی منتخب اسمبلیاں تحلیل کردیں۔ انہوں نےکہا کہ ‏تم عدلیہ کو گالی دو، چیف جسٹس کی تصویر پہ جوتے مارو، دھمکی سے ضمانت کا ریلیف پیکج لو،

چیف جسٹس نے اگر آئین کی دستک نہیں بلکہ ساس کے خوف بچوں اور بیگمات کے مشورے سے تمہارے حق میں فیصلہ دیا تو یہ اب ہم ہونے نہیں دیں گے۔ وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئین سے کھلواڑ کرنے والوں کو نہ قوم بخشے گی اور نہ ہم چھوڑیں گے،‏کیا ساس ہے! داماد کے پوسٹرز پر جوتے برسانے والے کی ترجمان بن گئیں ۔ انہوں نےکہا کہ آئین اور عدل جب فارن ایجنٹ، داماد ، بیگمات، بچوں، ساس کے مشورے کی نذر ہو جائے تو ملک کو عمران جیسے فتنے، چور، جھوٹے، مہنگائی اور بے روزگاری بھگتنا پڑتی ہے۔ اب الیکشن باجوہ اور ساس کے کہنے پر نہیں اپنے وقت پر ہوگا۔