31.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے نتیجے میں لندن میں پاکستانی ہائی...

پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے نتیجے میں لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کی منظم کوشش ناکام بناتے ہوئے بھارت کا ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے نتیجے میں لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کی منظم کوشش ناکام بناتے ہوئے بھارت کا ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے کے لیے 300 سے 400 شرپسندوں کو اکٹھا کیا گیا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی انتہا پسندوں اور اسرائیلیوں کوبھارتی خفیہ ایجنسی کے کہنے پر اکٹھا کیا گیا تھا۔

شرپسندوں میں سے چار نقاب پوش افراد کو بلندی پر پاکستانی پرچم اتارنے کا کام سونپا گیا۔قومی پرچم کی حفاظت کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن کے چھ اہلکار پہلے سے موجود تھے۔ صورتحال کی نزاکت کا اندازہ کرتے ہوئے مزید پاکستانی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور سفارتی عملہ کے ساتھ شامل ہو گئے اور مظاہرین کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی نغمے پڑھنے شروع کر دیئے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں نے قومی پرچم کا بھرپور طریقے سے دفاع کیا۔ذرائع کے مطابق 15 سے 20 اسرائیلی اہلکار پہلے ہی بھارتی کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر سری نگر پہنچ چکے ہیں۔دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کی یہ ملی بھگت ثابت کرتی ہے کہ وہ پاکستان اور بالعموم مسلمانوں کے خلاف متحد ہیں۔

اسرائیل جو پہلے ہی فلسطینی مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، اب معصوم کشمیریوں کی نسل کشی کے مقصد سے اپنی کارروائیاں کشمیر تک بڑھا دی ہیں۔دفاعی ماہرین نے کہا کہ یہ تعاون مزید ثابت کرتا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو ایک دوسرے کے قریب ہو گئے ہیں۔دفاعی ماہرین نے یہ بھی خبردار کیا کہ بھارت کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اس طرح کے حملے بیرون ملک اس کے اپنے ہائی کمیشنوں پر بھی ہو سکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588413

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں