اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پہلگام کے واقعہ سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ، ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں ۔پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ توڑنا جنگ کے مترادف ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگیں ہوئیں لیکن سندھ طاس معاہدہ قائم رہا اور اب بھارت اس معاہدہ کو جارحیت کیلئے استعمال کر رہا ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پہلگام ایل او سی سے ساڑھے چار سو کلومیٹر دور ہے ، اس واقعہ سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں،ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں ،پاکستان کبھی بھی اس قسم کے واقعات میں ملوث نہیں رہا،مودی کو منہ توڑ جواب دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے حملہ کا خدشہ ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592846