پشاور۔ 07 مئی (اے پی پی):سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ جنگ میں پہل بھارت نے کی، نقصان کی ذمہ داری بھی بھارت پر عائد ہوگی۔ بھارتی جارحیت کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ کی نہ صرف پاکستان نے مذمت کی بلکہ ہر سطح پر غیرجانبدارانہ یا مشترکہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی گئی لیکن بھارت کی جانب سے کوئی مثبت ردعمل نہیں آیا۔
آج بھارت نے اگر جنگ کا راستہ چنا ہے تو ردعمل دینا بھی پاکستان کا حق ہے، اب پاکستان کی خودمختاری، دفاع اور سالمیت کیلئے جواب دینا ضروری ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ میں پہل بھارت نے کی اور اب جو بھی نقصان ہوگا اسکی ذمہ داری بھی بھارت پر عائد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضا یہ ہے کہ اس وقت ہم اپنے تمام تر اندرونی، سیاسی اور نظریاتی اختلافات بھلا کر اپنے ملک اور دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593987