فیصل آباد۔11ستمبر (اے پی پی):پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر انتظام پہلی انٹر کلب نیشنل جونیئر بوائز اینڈ گرلز باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر مہمان خصوصی وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
زرعی یونیورسٹی، فیصل آباد میں چیمپئن شپ کے کھیلے گئے فائنل مقابلوں میں46 کلوگرام لڑکیوں کے ایونٹ میں پنجاب کی نور فاطمہ اپنی پنجاب کی ہی حریف عائشہ ممتاز کے خلاف میچ سے دستبردار ہو گئی۔ لڑکوں کے 50 کلو گرام کےایونٹ میں سندھ کے محمد سدیس نے خیبرپختونخوا کے جہاد حسین کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ 63 کلوگرام لڑکوں کے ایونٹ میں پنجاب کے یوسف باجوہ نے بلوچستان کےعمر خان کو شکست دی۔48 کلوگرام لڑکوں کے ایونٹ میں بلوچستان کے محمد ادریس بلوچستان نے خیبرپختونخوا کے ضمیر علی کو ہرا دیا۔52 کلوگرام لڑکوں کے ایونٹ میں بلوچستان کے ہمایوں نے اپنے ہی صوبہ کے ظفر کو شکست دی۔52
کلوگرام لڑکیوں کے مقابلے میں پنجاب کی کرن ناز نے اسلام آباد کی مہوش کو ہرایا۔ 60 کلوگرام لڑکوں کے مقابلے میں آزاد کشمیر کے محمد علی شہزاد نے بلوچستان کے سید طیب کو شکست دی۔46 کلوگرام کے فائنل مقابلے میں بلوچستان کے نصیب اللہ نے پنجاب کے حمزہ کو ہرایا۔50 کلوگرام لڑکیوں کے مقابلے میں سندھ بی کی مسفرہ نے پنجاب بی کی عائشہ ناصر کو شکست دی۔آخری مقابلہ طلال پنجاب اے نے سندھ اے کے حسیب علی سے جیت لیا۔