لاہور۔6فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی میں منعقدہونے والی پہلی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا ریجنل سی پی اے کانفرنس میں شرکت کے لئے مزید 3بین الاقوامی پارلیمانی وفود لاہور پہنچ گئے۔پارلیمنٹ آف ملائیشیا کے سینیٹر پیلے پیٹر ٹِنگوم کی قیادت میں 4رکنی پارلیمانی وفد سی پی اے کانفرنس میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گیا۔
جوہر اسٹیٹ اسمبلی ملائیشیاکے سپیکر حاجی محمد پوعد بن زرقاشی سی پی اے کانفرنس میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔ترنگانو اسٹیٹ اسمبلی ملائیشیاکے سپیکروائی بی داتو حاجی محمد نور بن حمزہ کی قیادت میں 5رکنی پارلیمانی وفد سی پی اے کانفرنس میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گیا۔
اراکین پنجاب اسمبلی رشدہ لودھی،اسما احتشام اور بیرسٹر اسامہ فضل نے بین الاقوامی پارلیمانی وفود کا پرتپاک استقبال کیا۔