پہلی بار پاکستان آیا یہاں بہت ٹیلنٹ ہے،لوئس ڈو پلوی

83
پہلی بار پاکستان آیا یہاں بہت ٹیلنٹ ہے،لوئس ڈو پلوی

کراچی۔ 29 فروری (اے پی پی):کراچی کنگز کے بیٹسمین لوئس ڈو پلوی نے کہا ہے کہ پہلی بار پاکستان آیا ہوں، یہاں کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔

کراچی کنگز کی جانب سے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے بیٹسمین نے بتایا کہ مکی آرتھر نے مجھے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے بارے میں کافی بتایا تھا، یہاں آکر نیٹ بولرز اور لوکل کھلاڑیوں کو دیکھ کر اور ان کو کھیل کر واقعی لگا کہ یہاں بہت ٹیلنٹ ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے بعد گذشتہ شب پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈو پلوی نے کہا کہ ہم تینوں ڈیپارٹمٹس میں اچھا نہیں کھیلے جبکہ انہوں نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں پاور پلے میں اچھا کھیلا۔

لوئس ڈو پلوی کا کہنا تھا کہ یہاں کنڈیشنز تھوڑی مختلف ہیں لیکن میرا پلان وہی تھا، کراچی کی پچ تھوڑی سلوتھی جس کی وجہ سے مشکل ہوئی، کم ہدف ہونے کی وجہ سیان پر پریشر کم تھا۔