اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ پہلی بوسٹر ڈوز لگوانے والے افراد چار ماہ بعد دوسرا بوسٹرڈوز کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر سے مفت لگوا سکتے ہیں۔بدھ کو وزارت قومی صحت کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ بوسٹر ڈوز کی دوسری خوراک اب دستیاب ہے،اب آپ اپنی پہلی بوسٹر ڈوز کے چار ماہ بعد دوسرا بوسٹر شاٹ کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر سے مفت لگوا سکتے ہیں۔ویکسین بیماری کی شدت کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔