اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی خواتین ہاکی لیگ جمعہ سے نیشنل ہاکی سٹیڈ یم، لاہور میں شروع ہوگی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نوید عالم نے بتایا کہ لیگ میں پانچ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں اسلام آباد، کوئٹہ، کراچی، پشاور اور لاہور کی ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ویمز ہاکی چیمپئن شپ کے دوران ڈیڑھ سو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجر میٹنگ (آج) جمعرات کو ہوگی۔