پہلی سعودی خاتون کی جاپان میں بطور کمرشل اتاشی تقرری

72
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

ریاض۔ 06 مئی (اے پی پی)سعودی عرب کے جاپان میں قائم سفارتخانے میں پہلی سعودی خاتون کی بطور کمرشل اتاشی تقرری کردی گئی۔ سمر بنت مازن صالح پہلی سعودی خاتون ہیں جنہیں اس منصب پر تعینات کیا گیا ہے۔ سبق نیوز کے مطابق وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد عبداللہ القصبی نے سمر بنت مازن کی تقرری کے احکامات جاری کیے۔ سمر مازن نے سٹی یونیورسٹی لندن سے ماس کمیونیکشن میں ماسٹر ز جبکہ امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی سے ایگزیکٹو آپریشنزکی تعلیم مکمل کی ہے