پہلی سہ ماہی کے دوران خالص منافع میں 7.1 فیصد اضافہ ہوا،قطر نیشنل بینک

291

دوبئی ۔ 11 اپریل (اے پی پی) قطر کے نیشنل بینک نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 7.1 فیصد اضافہ ہوا۔بینک کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ 2016 ءکے دوران اس کا خالص منافع 2.9 ارب ریال (796.5 ملین ڈالر) رہا جو پچھلے سال کے اسی عرصے کی نسبت 7.1 فیصد زیادہ ہے۔