22.8 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںپہلی فل سکیل ایمرجنسی ایکسرسائز کامقصدکسی بھی ہنگامی صورتحال سے بھرپور طریقے...

پہلی فل سکیل ایمرجنسی ایکسرسائز کامقصدکسی بھی ہنگامی صورتحال سے بھرپور طریقے سے نمنٹا ہے،گورنربلوچستان

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 27 اگست (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہےکہ پا کستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام پہلی فل سکیل ایمرجنسی ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے بھرپور طریقے سے نمٹا ہے،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی یہ فرضی مشق ایک واضح پیغام ہے کہ ہم تیار، چوکس اور متحد ہیں، ہنگامی حالات وارننگ نہیں دیتے لیکن ہماری اپنی تیاری اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہم فوری جواب دے سکتے ہیں، سرکاری املاک بچا سکتے ہیں اور اپنے لوگوں کی بہتر طور پر حفاظت کر سکتے ہیں۔گورنر نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان اس کاز کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ اس موقع پر ائیرکموڈور بلال احمد میر، ایڈوائزرز ٹو چیف منسٹر نسیم الرحمٰن، ربابہ بلیدی اور کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منیجر وحید عباسی سمیت متعدد اہم اشخاص موجود تھے۔

تقریب کے شرکا سے خطاب میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ ہمارے ہوائی اڈوں کی حفاظت صرف ایک محکمے کا کام نہیں ہے بلکہ یہ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اور ایئر لائنز سے لیکر قانون نافذ کرنے والے اداروں، سول ایوی ایشن اتھارٹی، صحت کی ٹیموں، ریسکیو سروسز، پی ڈی ایم اے، اور ہماری ضلعی انتظامیہ تک غیرمتوقع واقعہ پیش آنے کے موقع پر ایک ٹیم کے طور پر کام کرتے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ قبل از وقت تیاری مسافروں کو محفوظ رکھتی ہے اور دنیا کو یہ اعتماد دیتی ہے کہ ہم ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ اس فرضی مشق کو کامیاب بنانے میں تمام متعلقہ اداروں کی انتھک کوششیں لائق تحسین ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ ہم اسے سیکھنے، بہتر بنانے اور اپنی کارکردگی کو مزید مضبوط اور مستحکم بنائیں، مشترکہ کاوشوں اور متعلقہ اداروں کے درمیان مضبوط روابط بڑھانے سے ہم ملکر کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو زیادہ محفوظ اور موثر بنا سکتے ہیں اسطرح آپ عوام کے جان و مال کی حفاظت پر بھرپور توجہ دیں کیونکہ چوکسی کبھی نہیں سوتی ہے۔ بعد ازاں گورنر بلوچستان نے فل اسکیل ایمرجنسی ایکسرسائز کا معائنہ کیا اور حصہ لینے والے تمام متعلقہ اداروں کے عہدیداروں کو داد دی۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں