پہلی فیری سروس کراچی تا پورٹ قاسم آئندہ دو ماہ میں شروع کردیں گے، وفاقی وزیر حاصل بزنجو

کراچی ۔ 15 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر بندر گاہ و جہاز رانی سینیٹر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ چار فیری سروس کے منصوبے مکمل ہونے والے ہیں، پہلی فیری سروس کراچی تا پورٹ قاسم آئندہ دو ماہ میں شروع کردیں گے، فیری سروسز کے دائرہ کار دبئی اور سعودی عرب تک بڑھائیں گے۔ ان خیالا ت کا انہوں نے بدھ کے روز پی این ایس سی …

کراچی ۔ 15 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر بندر گاہ و جہاز رانی سینیٹر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ چار فیری سروس کے منصوبے مکمل ہونے والے ہیں، پہلی فیری سروس کراچی تا پورٹ قاسم آئندہ دو ماہ میں شروع کردیں گے، فیری سروسز کے دائرہ کار دبئی اور سعودی عرب تک بڑھائیں گے۔ ان خیالا ت کا انہوں نے بدھ کے روز پی این ایس سی بلڈنگ میں پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی این ایس سی عارف الٰہی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلی فیری سروس کراچی سے پورٹ قاسم چلے گی، اس کے لئے ہمیں بہت تقاضا کیا جا رہا تھا کہ پورٹ قاسم جانے میں مشکلات درپیش ہیں اور ٹریفک جام ملتا ہے، یہ سروس کراچی کے لیے تحفہ ہوگا ساتھ ہی سمندر کنارے کروز بھی کھڑے کریں گے تاکہ سمندر کنارے کے بجائے سمندر کے بیچوں بیچ بیٹھ کر کھانا کھایا جاسکے، شپنگ کی عالمی انڈسٹری میں بحران کے باوجود پی این ایس سی کی ریٹنگ ڈبل اے ہونا بہت بڑی کامیابی ہے۔ وفاقی وزیر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ کوئی کامیابی ملے تو وہ ادارے کی نہیں پاکستان کی کامیابی ہوتی ہے چیئرمین اور اس کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، ڈبل اے ریٹنگ ایسے وقت میں حاصل کرنا بہت بڑی کامیابی ہے جس وقت شپنگ کی عالمی انڈسٹری بحران کا شکار ہے۔

Leave a Reply