پہلی قائداعظم نیشنل سکوائش چیمپئن شپ ،فرحان زمان اور محمدعماد فائنل میں پہنچ گئے

70
ایشین سکواش فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس (کل )ہفتہ کو ہانگ کانگ میں ہوگا
ایشین جونیئر انفرادی سکوائش چیمپئن شپ ،پاکستان کے نعمان خان نے سونے،احمدریحان نے چاندی اور عبداللہ نے کانسی کاتمغہ جیت لیا

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):فرحان زمان اور محمدعماد پہلی قائداعظم نیشنل سکوائش چیمپئن شپ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔ مصحف اسکوائش کمپلیکس میں جاری ایونٹ میں ہفتہ کوسینئر مینز، سینئر ویمنز،مینز ماسٹرز اور ویمنزماسٹرز کے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنلز کھیلے گئے۔مردوں کےکوارٹر فائنلز میں فرحان زمان نے فراز محمد کو 11/6,11/4,11/7 ، وقار محبوب نے محرر علی کو 11/7,11/4,11/4ب ، محمد عماد نے عبداللہ نواز کو۔ 3,11/4,13/11 جبکہ محمود محبوب نے عثمان ندیم کو 7/11,11/8,12/14,11/9,11/9 سے شکست دی۔

مردوں کےسیمی فائنلز مقابلوں میں فرحان زمان نے وقار محبوب کو 11/7، 11/9، 3/11، 11/5 اورایم عماد نے محمود محبوب کو 11/4، 7/11، 11/9، 11/2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ خواتین کےسیمی فائنلز مقابلوں میں مریم ملک نے نور الہدیٰ کو 9/11,11/7,10/12,11/5,11/3 جبکہ دوسرے میچ میں آمنہ فیاض نے زینب خان کو 11/6,11/13,8/11 سے شکست دے دی ہے۔