21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںپہلی مرتبہ قدرتی آفات کےمتاثرین کو فنڈز جاری کیے گئے، وزیر اعلیٰ...

پہلی مرتبہ قدرتی آفات کےمتاثرین کو فنڈز جاری کیے گئے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

پہلی مرتبہ قدرتی آفات کےمتاثرین کو فنڈز جاری کیے گئے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

- Advertisement -

استور ۔03 اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے استور لوس میں سیلاب متاثرین اور عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استور اور دیامر ایک گھر کی مانند ہے،ہماری روایات اور ثقافت مشترک ہے،سیلاب قدرتی آفت ہے،پہلی مرتبہ قدرتی آفات کی صورت میں مکانات کے نقصان کے معاوضوں کیلئے فنڈز مختص کئے ہیں۔ حکومت استور سیلاب متاثرین کو تین ماہ مفت گندم فراہم کرے گی۔ شمس لون آپ کا نمائندہ بہت سی صلاحیتوں کا مالک ہے۔ ہمیشہ حلقے کی ترقی اور عوام کے مسائل حل کرنے کی بات کرتا ہے۔ لوس کو الگ نیابت بنانے کا اعلان کرتا ہوں اور گرلز ہائی سکول کوہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا جائے گا۔ استور لوس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

ہم نے خالد خورشید کا ساتھ اس لئے دیا کیوں کہ ہم استور کوہم اپنا گھر سمجھتے ہیں۔ لینڈ ریفارمز گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مسئلہ تھا۔ لینڈ ریفارمز کوکابینہ سے منظور کیا ہے۔ جلد اسمبلی سے بھی منظور ہوگا اور زمینوں کی ملکیت عوام کو دیں گے۔گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت اور مستقل قیام امن میری حکومت کا مشن ہے۔ ہم بھائی چارگی کے ماحول کو مزید فروغ دیں گے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے سیلاب کی وجہ سے گھروں کو نقصان پہنچنے والے متاثرین میں چیکس بھی تقسیم کئے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=508160

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں