اسلام آباد ۔ 3 جون(اے پی پی) پہلے بین الصوبائی سید ریاست حسین شاہ میموریل باکسنگ ٹورنامنٹ (کل) ہفتہ کو شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس، راولپنڈی میں اختتام پذیر ہوگا، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد اکرم خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اختتامی تقریب میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں اسناد اور میڈلز تقسیم کئے جائیں گے۔