کراچی۔ 04 اگست (اے پی پی): وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن نےسوال اٹھایا ہےکہ عمران خان آج بھی لاڈلا کیوں ہے، ا یک شخص کی گرفتاری پرمزاحمت کی گئی ، سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر پیٹرول بم پھینکے گئے، یہ نہایت شرمناک عمل ہے، پولیس کی تبدیلی پر ازخود نوٹس لینے والے اس واقعے کانوٹس لیں‘عمران خان کے ساتھ ابھی تک خاص برتائوہو رہا ہے، جس بندے نے ہر ریڈ لائن کراس کی وہ آج بھی محفوظ ہے، پہلے عمران خان کے لئے تاریخ پر تاریخ دی جار ہی تھی اب اس کو ریلیف پر ریلیف دیا جا رہا ہے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کوسندھ اسمبلی میڈیا کارنرپرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا سندھ اسمبلی اپنی مدت پوری کرنے جا رہی ہے، سندھ اسمبلی نے اپنی مدت کے دوران ریکارڈ قانون سازی کی اور اس بار اسمبلی کی کارکردگی میں متعدد انقلابی کام سرفہرست ہیں، سیلاب کی تباہ کاریوں اور دیگر تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لئے حکومت سندھ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں ایک دعوت میں بیٹھا تھا جس میں باہر کے میڈیا کے لوگ موجود تھے، مجھ سے پوچھاگیا کہ معصوم بچی رضوانہ کے کیس میں سندھ حکومت خاموش کیوں ہے، انہوں نے کیا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ رضوانہ پر تشدد کا کیس ہماری حدود میں نہیں ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ 14سالہ بچی پر تشدد کے کیس کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا امیج خراب ہوا، افسوس کہ تشدد کا شکار بچی رضوانہ کو تاحال انصاف نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ چھوٹے چھوٹے مسائل پرازخود نوٹس لیا جاتا ہے، ہوٹل پرکھانا نہ ملنے پربھی ازخود نوٹس لیا گیا، وہ ادارہ جن کا آئینی کام انصاف دینا ہے اس ادارے کے لوگ اس واقعے میں ملوث ہیں، ایک جج کی بیگم اس میں ملوث ہے، جج کی بیوی قانون سے بالاترکیوں ہے، اپیل کرتا ہوں کہ اس معصوم بچی کوانصاف دلوایا جائے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ۔انہوں نے کہا کہ آج پولیس کے شہدا کا دن ہے، ہم پولیس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم اپنی پولیس، آرمی، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کوسلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=378037