پہلے دن سے کہہ رہا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، وزیراعظم عمر ان خان

102

واشنگٹن ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وائٹ ہاﺅس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ آج پیر کو ہونے والی ملاقات سے گھنٹوں قبل وزیراعظم عمر ان خان نے قوم کو یقین دلایا کہ وہ ان کا مقدمہ امریکی صدر کے سامنے رکھیں گے اور کبھی قوم کو شرمندہ نہیں کرینگے۔ کیپیٹل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں جس پر انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا جاتا رہا لیکن آج مجھے آپ کو بتاتے ہوئے یہ فخر ہے کہ امریکی صدر اور پوری دنیا مان رہی ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔