پہلے سے ٹیکس دینے والے شہریوں پرکوئی بوجھ ڈالے بغیر ڈیٹاکی بنیادپرٹیکس کے دائرہ کارمیں توسیع کی ضرورت ہے، ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ

138

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے پہلے سے ٹیکس دینے والے شہریوں پرکوئی بوجھ ڈالے بغیر ایف بی آر کے پاس موجودڈیٹاکی بنیادپرٹیکس کے دائرہ کارمیں توسیع کی ضرورت پر زوردیاہے۔انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی پالیسی بورڈ کے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی جس کے بعدوفاقی وزیرصنعت وپیداوارحماداظہر اورسابق چئیرمین ایف بی آر عبداللہ یوسف کی طرف سے تیارکردہ پالیسی بورڈکے مجوزہ ٹرمزآف ریفرنسزپرگفتگو ہوئی،ذیلی کمیٹی نے مجوزہ ٹی اوآرز پالیسی بورڈ کے سامنے مباحثہ کیلئے پیش کئے،بورڈ کے ممبران نے اس میں بہتری کیلئے اپنی تجاویزدیں،اجلاس میں حماداظہراورقومی اسمبلی کی قایمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چئیرمین فیض اللہ کموکہ پرمشتمل ذیلی کمیٹی ، جنہیں ایف بی آر اورنادراکے درمیان معلومات کے تبادلہ کیلئے طریقہ کاروضع کرنے کا ہدف دیا گیاہے،سے متعلق جامع بحث ومباحثہ ہوا،اجلاس کے دوران صدرنشین نے طورخم بارڈرپرکنٹینروں کی کلئیرنس میں پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو بتایا گیا کہ طورخم بارڈرپرصورتحال معمول کے مطابق آگئی ہے اورکوویڈ 19 کی وجہ سے تاجروںکو جن مشکلات کا سامناتھا وہ ختم ہوگئی ہے۔ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے مجوزہ ٹی اوآرز پرارکان سے جامع گفتگو کی۔ انہوں نے ان ٹی اوآرز کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیوڈاکٹروقارمسعود کی نگرانی میں مزید بہتربنانے کیلئے ہدایات بھی جاری کیں۔ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے پہلے سے ٹیکس دینے والے شہریوں پرکوئی بوجھ ڈالے بغیر ایف بی آر کے پاس موجودڈیٹاکی بنیادپرٹیکس کے دائرہ کارمیں توسیع کی ضرورت پر زوردیا۔ا نہوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیوڈاکٹروقارمسعودکو ڈیٹا کے تجزیہ کیلئے ایف بی آر اورنادراکے درمیان تعلقات کارکے ضمن میں تجاویز مرتب کرنے اوراس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز کواعتماد میں لینے کی ہدایت کی۔انہوں نے پالیسی بورڈکو محصولات اکھٹاکرنے اورٹریڈ منیجمنٹ سے متعلق اہم امورکا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی،بورڈ کا آئندہ اجلاس دوہفتے کے بعد ہوگا۔