22.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومکھیل کی خبریںپہلے ون ڈے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کا مورال بلند...

پہلے ون ڈے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کا مورال بلند ہے، اوپنر بیٹر امام الحق

- Advertisement -

ہیملٹن۔1اپریل (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کا مورال بلند ہے۔ اگلے دونوں میچ جیتنے کی کوشش کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ اچھی کارکردگی کی بدولت ٹیم کی جیت میں کردار ادا کروں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ٹیم کم بیک کرنا چاہتی ہے۔ مشکل کنڈیشن میں کھیل کر جو کامیابی ملے گی اس سے ٹیم کو حوصلہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی پچز میں باؤنس ہوتا ہے مگر ہماری بیٹنگ لائن بہت تجربہ کار ہے اور اگلے میچ کے لیے پانچ چھ دن بھرپور پریکٹس کی۔

- Advertisement -

ان وکٹوں پر شروع کے اوورز مشکل ہوتے ہیں تاہم 15 سے 20 بال کھیلنے کے بعد رنز آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کم بیک کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں ہم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور ٹیم میں جو کھلاڑی ہیں انہوں نے پاکستان کو بہت میچز جتوائے ہیں۔ امام الحق نے کہا کہ ہماری بائولنگ بھی بہت اچھی ہے۔

حارث رؤف اور نسیم شاہ تجربہ کار بائولر ہیں اور دو نئے فاسٹ باؤلر بھی بہت باصلاحیت ہے۔ آئندہ میچوں میں شکست کو بھلا کر میدان میں اتریں گے اور سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ (کل) بروز بدھ کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577737

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں