24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںپیارا وطن پاکستان عطیہ خداوندی ، بہت بڑی نعمت اور احسان عظیم...

پیارا وطن پاکستان عطیہ خداوندی ، بہت بڑی نعمت اور احسان عظیم ہے ، بخت محمدکاکڑ

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 11 اگست (اے پی پی):صوبائی وزیرصحت بخت محمدکاکڑ نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے ملک کی آزادی کی قدر کرتی ہیں اور آزادی کا دن شایان شان طریقے سے مناتی ہیں۔ پیارا وطن پاکستان عطیہ خداوندی ، بہت بڑی نعمت اور احسان عظیم ہے ۔ ہم نے اس ملک کو عظیم تر بنانا ہے اور اس کے چپے چپے کی حفاظت کےلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ یہ بات انہوں نے نواں کلی میں جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول 2025 میں شرکت اور بحیثیت مہمان خاص خطاب کرتے ہوے کہی۔

صوبائی وزیر بخت محمدکاکڑ نے فائنل میچ ، بعد میں بچوں کے پیش کردہ ٹیبلوز دیکھے ، جن سے وہ خوب محظوظ ہوئے اورمیچ کے اختتام پر کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے خطاب میں جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول منعقد کرنے والی کمیٹی کے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ ایونٹس منعقد ہونے چاہیئے کیونکہ کھیلوں سے عوام کو خوشگوار تفریح میسر ہوتی ہیں۔ کھیل ہی سماجی برائیوں کو ختم کرسکتی ہے اور بھائی چارے کی فضا فروغ پاسکتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی تندرستی کیلئے ضروری ہے بلکہ ذہنی صحت ، سماجی تعامل کیلئے انتہائی مفید ہے ۔ وزیرصحت بخت محمدکاکڑ نے ماہ آزادی کے حوالے سے کہا کہ پیارا وطن پاکستان اللہ پاک نے ہمیں عطا کیا ہے ۔ آخر میں ونر اور رنر ٹیموں اور ٹیبلو پیش کرنے والے بچوں میں انعامات اور نقد رقوم تقسیم کیں ۔ یوم آزادی کے مہینے کی مناسبت سے کیک کاٹا اور آمن کی علامت کبوتر فضا،میں چھوڑ کر امن ، ترقی اور خوشحالی کا پیغام دیا ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں