23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپیدل چلنا قبلِ از وقت موت اور امراض قلب سے محفوظ رکھتا...

پیدل چلنا قبلِ از وقت موت اور امراض قلب سے محفوظ رکھتا ہے،ماہرین صحت

- Advertisement -

سڈنی۔31مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف سڈنی کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ زیادہ تعداد میں پیدل چلنا قبلِ از وقت موت اور امراض قلب سے محفوظ رکھتا ہے، آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف سڈنی کے چارلس پرکنز سینٹر میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزمرہ چلے جانے والے قدموں کی تعداد بڑھانے سے دن بھر بیٹھے رہنے کے سبب پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھقبلِ از وقت موت اور امراض قلب سے محفوظ رکھتا ہے۔

سینٹر میں کی جانے والی تحقیق میں 72 ہزار سے زائد افراد کا مطالعہ کیا گیا جس میں 10 ہزار کے قریب ہر اضافی قدم کا قبل از وقت موت کے امکان (39 فی صد) اور قلبی امراض کے خطرات (21 فی صد) میں کمی سے تعلق دیکھا گیا، باوجود اس کے کہ وہ کتنا وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں۔ماضی میں کیے جانے والے مطالعوں میں زیادہ تعداد میں قدم چلنا اور قبل از وقت اموات اور قلبی امراض میں کمی کے درمیان تعلق دیکھا جا چکا ہے جبکہ دیگر مختلف مطالعوں میں زیادہ بیٹھے رہنے کے معمول اور قلبی امراض اور قبل از وقت اموات کے درمیان تعلق دیکھا گیا ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں