پیرآباد پولیس،ڈکیت گینگ کے 3 مبینہ ملزمان گرفتار

114
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

کراچی۔ 15 جنوری (اے پی پی):کراچی کے تھانہ پیرآباد کی پولیس نے مقابلہ کے بعد مطلوب ڈکیت گینگ کے تین مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ضلع ویسٹ پولیس کی جانب سے پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں راشد، شفیع اللّٰہ اور شیر دل شامل ہیں جبکہ فرار ملزمان کی شناخت شیر افضل اور یاسر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ ملزمان نے گزشتہ روز واردات کے دوران معذور شہری کو رائفل کا بٹ مار کر زخمی کر دیا تھا۔

واردات کا مقدمہ تھانہ پیرآباد میں درج ہے۔پولیس کو اطلاع تھی کہ واردات میں ملوث ملزمان میاں والی کالونی پہاڑی کے قریب شراب فروخت کررہے ہیں۔ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے گرفتار ملزمان سے ایک رائفل بمعہ ایمونیشن، چلے ہوئے خولز، 3 کاٹن (72 بوتلیں) شراب اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید وارداتوں میں ملزمان کی شناخت بھی کی جائے گی۔