- Advertisement -
کراچی۔ 11 جولائی (اے پی پی):تھانہ پیرآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر پراچہ قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے چار رکنی منشیات فروش گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتارکرلیا۔جمعہ کو پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں گل زمان (گینگ سرغنہ)، منیر احمد
طفیل اور حماد شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 6کلو660گرام چرس، موبائل فونز اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان کے نام منشیات فروشوں کی فہرست کی’’کیٹیگری اے ‘‘ میں شامل تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
- Advertisement -
- Advertisement -