- Advertisement -
اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):بونیر، پیشونائی (پیربابا) میں پاک فوج کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،
ریسکیو آپریشنز کے ساتھ ساتھ پاک آرمی کی طرف سے میڈیکل سہولیات مہیا کی جارہی ہیں ۔مقامی رضا کار اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشنز کے ساتھ متاثرہ افراد کو راشن بھی مہیا کیا جارہا ہے ،پاک فوج کی جانب سے متاثرہ افراد کے لیے ہر ممکن اقدامات ہورہے ہیں ۔
- Advertisement -