پیرس اولمپکس، سڈنی میک لافلن لیورون نے خواتین کی 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں طلائی تمغہ جیت لیا

163

پیرس۔9اگست (اے پی پی):امریکا کی مایہ ناز ایتھلیٹ سڈنی میک لافلن لیورون نے پیرس اولمپکس گیمز 2024کی خواتین کی 400 میٹر رکاوٹوں کے فائنل میں طلائی تمغہ جیت لیا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ جمعہ کوخواتین کی 400 میٹر رکاوٹوں کے فائنل میں امریکا کی سڈنی میک لافلن لیورون نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت دوڑ کا مقررہ فاصلہ 50.37 سیکنڈ میں طے کر کے طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔ امریکا کی ہی اینا کاکریل 51.87 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا اسی طرح دوڑ میں نیدرلینڈز کفیمکے بول 52.15 سیکنڈ کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔