پیرس۔9اگست (اے پی پی):امریکا کے مایہ ناز ایتھلیٹ گرانٹ ہولوے نے اولمپکس گیمز کی مردوں کی 110 میٹر رکاوٹوں کے فائنل میں طلائی تمغہ جیت لیا۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ جمعہ کومردوں کی 110 میٹر رکاوٹوں کے فائنل میں امریکا کے مایہ ناز ایتھلیٹ گرانٹ ہولوے نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت دوڑ کا مقررہ فاصلہ 12.99 سیکنڈ میں طے کر کے طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔ امریکا کے ہی ڈینیئل رابرٹس نے 13.09 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا اسی طرح کی دوڑ میں جمیکا کے رشید براڈبیل نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔