پیرس اولمپکس ، ٹرائی تھیلون مینز مقابلوں میں برطانیہ کے ایلکس یی نے چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا

142
Paris Olympics

اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):پیرس اولمپکس 2024ء میں برطانیہ کے ایلکس یی نے ٹرائی تھیلون میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا جبکہ خواتین مقابلے میں برطانیہ کی بیتھ پوٹر نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

پیرس اولمپکس 2024 ء میں دریائے سین کے کنارے ایک ڈرامائی نتیجے میں 26 سالہ ایلکس یی نے ایک گھنٹہ 43 منٹ 33 سیکنڈ میں لائن کو عبور کیا اور نیوزی لینڈ کے وائلڈ سے صرف چھ سیکنڈ کے فرق سے پیچھے رہ گئے۔ ویمنز ٹرائی تھلون مقابلوں میں برطانیہ کی بیتھ پوٹر نے کانسی کا تمغہ جیتا، فرانس کی 27 سالہ بیوگرانڈ نے خواتین کی دوڑ میں ایک گھنٹہ 54 منٹ 55 سیکنڈ میں لائن عبور کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا ،

سوئٹزرلینڈ کی جولی ڈیرون چھ سیکنڈ کے فرق سے دوسری اور دفاعی چیمپئن بیتھ پوٹر 15 سیکنڈ کےفرق سے تیسرے نمبر پر آئیں۔