پیرس اولمپکس مینزوالی بال ،جرمنی کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

194
Paris Olympics

پیرس۔2اگست (اے پی پی):پیرس اولمپکس 2024 کے مینز والی بال ٹورنامنٹ میں جرمنی کی ٹیم اپنا دوسرا میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ جرمنی کی ٹیم نے اپنے پول سی کے میچ میں ارجنٹائن کی مینز والی بال ٹیم کو شکست دی۔پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں فٹ بال ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

مردوں کے والی بال ٹورنامنٹ میں سائوتھ پیرس ارینا میں جمعہ کو کھیلے گئے پول سی کے ایک میچ میں جرمنی اور ارجنٹائن کی والی بال ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں جرمنی کی مینز والی بال ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ارجنٹائن کی مینز والی بال ٹیم کو باآسانی 0-3 سیٹس سے ہرا کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ یہ جرمنی کی اپنے پول سی میں دوسری فتح ہے۔جرمنی کی ٹیم نے ارجنٹائن کو 13-25، 21-25 اور 21-25 سے شکست دے کر نہ صرف میچ میں فتح حاصل کی بلکہ مردوں کے والی بال ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

اولمپکس مقابلوں میں مینز والی بال ٹورنامنٹ 10اگست تک جاری رہےگا۔پول فاتح اور رنر اپ کے علاوہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی دو بہترین ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی ۔چاروں کوارٹر فائنلز5اگست ،سیمی فائنلز7 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ کانسی کے تمغے کے لئے میچ 9 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ طلائی تمغے کے لئے میچ 10 اگست کو کھیلا جائے گا۔