پیرس اولمپکس مینز فٹ بال ،فرانس،نیوزی لینڈ،مراکش ،عراق،سپین اور جاپان نے اپنے میچز جیت لئے

156
Paris Olympics

پیرس۔25جولائی (اے پی پی):فرانس،نیوزی لینڈ،مراکش ،عراق،سپین اور جاپان کی مردوں کی فٹ بال ٹیم نے پیرس اولمپکس 2024 کے فٹ بال ٹورنامنٹ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

پیرس اولمپکس گیمز میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ مردوں کے فٹ بال ٹورنامنٹ میں گروپ اے کی ٹیموں نیوزی لینڈ اور گنی کے درمیان میچ میں نیوزی لینڈ نے گنی کو سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔

گروپ اے کے ایک اور میچ میں میزبان فرانس کی ٹیم نے امریکا کی ٹیم کو باآسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔ گروپ بی کی ٹیموں مراکش اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا گیا میچ مراکش نے ارجنٹائن کی ٹیم کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد 1-2گول سے ہرا دیا۔ اسی گروپ کے ایک اور میچ میں عراق کی ٹیم نے یوکرین کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔

گروپ سی کی ٹیموں سپین اور ازبکستان کے درمیان کھیلا گیا میچ سپین نے 1-2 گول سے جیت لیا۔گروپ ڈی میں جاپان اور پیراگوئے کے درمیان ہوا جس میں جاپان کی ٹیم نے باآسانی پیراگوئے کی ٹیم کو 0-5 گول سے ہرا دیا۔ مینز فٹ بال ایونٹ کے چاروں کوارٹر فائنلز 2 اگست کو کھیلے جائیں گے،سیمی فائنلز 5 اگست کو کھیلے جائیں گے ، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 8 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ طلائی تمغہ کے لئے میچ 9 اگست کو کھیلا جائے گا