پیرس اولمپکس مینز والی بال ،فرانس اور سلووینیا نے اپنے میچز جیت لئے

119
Paris Olympics

پیرس۔29جولائی (اے پی پی):پیرس اولمپکس 2024 کے مینز والی بال ٹورنامنٹ میں میزبان فرانس اور سلووینیا کی مردوں کی والی بال ٹیموں نے میں اپنے اپنے میچز جیت لئے۔پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں فٹ بال ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ مردوں کے والی بال ٹورنامنٹ میں سائوتھ پیرس ارینا میں پوال اے کی ٹیموں فرانس اور سربیا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں میزبان فرانس نے انتہائی سخت مقابلے ک ےبعد سربیا کو 2-3 سیٹس سے ہرا دیا۔

فرانس کی ٹیم نے سربیا کو 25-23، 17-25، 17-25،25-21 اور 2-15 سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر دیا۔ اسی مقام پر پول اے کے کھیلے گئے ایک اور میچ میں سلووینیا اور کینیڈا کی مینز ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں سلووینیا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے ہرا دیا۔ سلووینیا کی فتح کا سکور 21-25، 20-25، 25-20 اور 21-25 رہا۔ اولمپکس مقابلوں میں مینز والی بال ٹورنامنٹ 10اگست تک جاری رہےگا۔

پوال فاتح اور رنر اپ کے علاوہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی دو بہترین ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی ۔چاروں کوارٹر فائنلز5اگست ،سیمی فائنلز7 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ کانسی کے تمغے کے لئے میچ 9 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ طلائی تمغے کے لئے میچ 10 اگست کو کھیلا جائے گا۔\932