پیرس اولمپکس ویمنزوالی بال پولینڈ اور اٹلی کا فاتحانہ آغاز

126
Paris Olympics

پیرس۔29جولائی (اے پی پی):پیرس اولمپکس 2024 کے ویمنز والی بال ٹورنامنٹ میں میزبان پولینڈ اور اٹلی کی خواتین کی والی بال ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں فٹ بال ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

خواتین کے والی بال ٹورنامنٹ میں سائوتھ پیرس ارینا میں پوال بی کی ٹیموں پولینڈ اور جاپان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پولینڈ کی خواتین والی بال ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جاپان کی ویمنز ٹیم کو 1-3 سیٹس سے ہرا دیا۔ پولینڈ کی ٹیم نے جاپان کو 25-20، 22-25، 23-25 اور 26-28 سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر دیا۔

اسی مقام پر پول سی کے ابتدائی کھیلے گئے ایک اور میچ میں اٹلی ویمنز والی بال اور ڈومینیکن ریپبلک کی ویمنز ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں اٹلی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈومینیکن ریپبلک کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے ہرا دیا۔

اٹلی کی فتح کا سکور 19-25، 26-24، 21-25 اور18-25 رہا۔ اولمپکس مقابلوں میں ویمنز والی بال ٹورنامنٹ 11اگست تک جاری رہےگا۔پوال فاتح اور رنر اپ کے علاوہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی دو بہترین ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی ۔چاروں کوارٹر فائنلز6اگست ،سیمی فائنلز8اگست کو کھیلے جائیں گے۔ کانسی کے تمغے کے لئے میچ 10 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ طلائی تمغے کے لئے میچ 11 اگست کو کھیلا جائے گا۔