پیرس۔1اگست (اے پی پی):امریکا کے ٹینس سٹار آسٹن کریجک اور ان کے ہم وطن جوڑی دار راجیو رام پر مشتمل امریکی ففتھ سیڈڈ جوڑی پیرس اولمپکس میں ٹینس ایونٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔
آسٹن کریجک اور راجیو رام پر مشتمل امریکی جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار رافیل نڈال اور ان کے ہم وطن جوڑی دار کارلوس الکاراز پر مشتمل ہسپانوی جوڑی کو شکست دی۔ پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں ٹینس ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں امریکا کے ٹینس سٹار آسٹن کریجک اور ان کے ہم وطن جوڑی دار راجیو رام پر مشتمل امریکی فورتھ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار رافیل نڈال اور ان کے ہم وطن جوڑی دار کارلوس الکاراز پر مشتمل ہسپانوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔