پیرس اولمپکس ٹینس ایونٹ،آسٹن کریجک اور راجیو رام مینز ڈبلز فائنل میں داخل

87
Paris Olympics

پیرس۔2اگست (اے پی پی):امریکا کے ٹینس سٹار آسٹن کریجک اور ان کے ہم وطن جوڑی دار راجیو رام پر مشتمل امریکی ففتھ سیڈڈ جوڑی پیرس اولمپکس میں ٹینس ایونٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ۔

آسٹن کریجک اور راجیو رام پر مشتمل امریکی جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں جمہوریہ چیک کے ٹینس کھلاڑی ایڈم پاولاسیک اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹوماش مخاچ پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی کو شکست دی۔ پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں ٹینس ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں امریکا کے ٹینس سٹار آسٹن کریجک اور ان کے ہم وطن جوڑی دار راجیو رام پر مشتمل امریکی فورتھ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے ٹینس کھلاڑی ایڈم پاولاسیک اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹوماش مخاچ پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6سے ہرا کر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔