پیرس۔31جولائی (اے پی پی):سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور ان کے ہم وطن جوڑی دار کارلوس الکاراز پیرس اولمپکس میں ٹینس ایونٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں اپنی کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔
سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور ان کے ہم وطن جوڑی دار کارلوس الکاراز پر مشتمل ہسپانوی جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں نیدرلینڈز کے ٹینس کھلاڑی ٹیلون گریکسپور اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ویزلے کولہوف پر مشتمل نیدرلینڈزکی جوڑی کو شکست دی۔ پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں ٹینس ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور ان کے ہم وطن جوڑی دار کارلوس الکاراز پر مشتمل ہسپانوی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کے ٹینس کھلاڑی ٹیلون گریکسپور اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ویزلے کولہوف پر مشتمل نیدرلینڈزکی جوڑی کو4-6، 7-6(7-2) اور 2-10سے ہرا کر ٹینس ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ تک رسائی حاصل کی،جہاں ان کا مقابلہ آسٹن کریجک اور ان کے ہم وطن جوڑی دار راجیو رام پر مشتمل امریکی فورتھ سیڈڈ جوڑی سے ہوگا۔