پیرس اولمپکس کے مینز فٹ بال ایونٹ میں ہفتے کومزید 8 میچوں کا فیصلہ ہوگا

3621
Paris Olympics

پیرس۔26جولائی (اے پی پی):پیرس اولمپکس گیمز میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ مردوں کے فٹ بال ایونٹ میں کل(ہفتے کو)مزید 8 میچز کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں نیوزی لینڈ اور امریکا آمنے سامنے ہوں گی ،گروپ اے کے دوسرے میچ میں فرانس کا مقابلہ گنی سے، تیسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں ارجنٹائن اور عراق ،چوتھے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں یوکرین اور مراکش ،پانچویں میچ میں گروپ سی کی ٹیمیں ڈومینیکن ریپبلک اور سپین ،چھٹے میچ میں گروپ سی کی ٹیمیں ازبکستان اور مصر ،ساتویں میچ میں گروپ ڈی کی ٹیمیں اسرائیل اور پیراگوئے جبکہ آٹھویں میچ میں گروپ ڈی کی ٹیمیں جاپان اور مالی آمنے سامنے ہوں گی۔

مردوں کے فٹ بال ایونٹ میں 16 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ گروپ اے میں فرانس،امریکا،گنی اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ گروپ بی ارجنٹائن ،مراکش،عراق اور یوکرین شامل ہیں۔ گروپ سی میں ازبکستان،سپین،مصر اور ڈومینیکن ریپبلک شامل ہیں اسی طرح گروپ ڈی میں جاپان،پیراگوئے ،مالی اور اسرائیل شامل ہیں۔ مینز فٹ بال ایونٹ کے چاروں کوارٹر فائنلز 2 اگست کو کھیلے جائیں گے،سیمی فائنلز 5 اگست کو کھیلے جائیں گے ، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 8 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ طلائی تمغہ کے لئے میچ 9 اگست کو کھیلا جائے گا۔