19.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومکھیل کی خبریںپیرس اولمپکس کے مینز فٹ بال ایونٹ کے کوارٹر فائنلز جمعہ کو...

پیرس اولمپکس کے مینز فٹ بال ایونٹ کے کوارٹر فائنلز جمعہ کو کھیلے جائیں گے

- Advertisement -

پیرس۔1اگست (اے پی پی):پیرس اولمپکس گیمز میں مردوں کے فٹ بال ایونٹ کے گروپ رائونڈ ختم ہونے کے بعد کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے ۔مینز فٹ بال ایونٹ کے چاروں کوارٹر فائنلز (کل)جمعہ کو کھیلے جائیں گے ۔

مراکش،امریکا،جاپان،سپین،مصر،پیراگوئے ،میزبان فرانس اور ارجنٹائن کی ٹیمیں ٹاپ8 رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ پیرس اولمپکس گیمز میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔فٹ بال ایونٹ کے چاروں کوارٹر فائنل میچز 2 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

- Advertisement -

مینز فٹ بال ٹورنامنٹ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ مراکش اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں سپین اور جاپان کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی، تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں مصر اور پیراگوئے کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ میزبان فرانس اور ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مینز فٹ بال ایونٹ کے سیمی فائنلز 5 اگست کو کھیلے جائیں گے ، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 8 اگست کو جبکہ طلائی تمغے کے لئے میچ 9 اگست کو کھیلا جائے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=489616

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں