پیرس۔5اگست (اے پی پی):پیرس اولمپکس کے ویمنزفٹ بال ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ کل (منگل کو )مکمل ہوگا ۔پیرس اولمپکس گیمز میں خواتین کے فٹ بال ایونٹ کا کوارٹر فائنل رائونڈ ختم ہونے کے بعد سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے ۔امریکا،سپین،جرمنی اور برازیل کی ٹیمیں ٹاپ فور رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔
اولمپکس میں ویمنزفٹ بال ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز کل (منگل کو )کھیلے جائیں گے ۔پیرس اولمپکس گیمز میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ویمنز فٹ بال ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ امریکا اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ سپین اور برازیل کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ خواتین فٹ بال ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ 9 اگست کو جبکہ طلائی تمغے کے لئے میچ 10 اگست کو کھیلا جائے گا۔