پیرس۔2اگست (اے پی پی):پیرس اولمپکس کے ویمنزفٹ بال ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کل (ہفتے کو )مکمل ہوگا ۔پیرس اولمپکس گیمز میں خواتین کے فٹ بال ایونٹ کے گروپ رائونڈ ختم ہونے کے بعد کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے ۔امریکا،جاپان،سپین،کولمبیا،کینیڈا،جرمنی،میزبان فرانس اور برازیل کی ٹیمیں ٹاپ ایٹ رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ اولمپکس میں ویمنزفٹ بال ایونٹ کے چاروں کوارٹر فائنلزکل (ہفتے کو )کھیلے جائیں گے
۔پیرس اولمپکس گیمز میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ویمنز فٹ بال ایونٹ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ امریکا اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں سپین اور کولمبیا کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی، تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں کینیڈا اور جرمنی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ میزبان فرانس اور برازیل کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ خواتین فٹ بال ایونٹ کے سیمی فائنلز 6 اگست کو کھیلے جائیں گے ، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 9 اگست کو جبکہ طلائی تمغے کے لئے میچ 10 اگست کو کھیلا جائے گا۔